ایس ایس پی آپریشنز کا ضلع کچہری کا دورہ کیا ، سکیورٹی چیک کی

ایس ایس پی آپریشنز کا ضلع کچہری کا دورہ کیا ، سکیورٹی چیک کی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز عمارہ شیرازی کی جانب سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ضلع کچہری کا دورہ کیا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ایس ایس پی آپریشنز عمارہ شیرازی نے ضلع کچری میں سکیورٹی کے حوالے سے وزٹ کیا ۔ ایس ایس پی آپریشنز نے صدر بخشی خانہ ،سیشن بخشی خانہ کی ڈیوٹی کو چیک کیااور ڈیوٹی کے متعلق فریف کیا ۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ کچہری کے احاطہ میں سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے ساتھ ساتھ احاطہ کچہری میں چار دیواری، واک تھرو گیٹس و دیگر سکیورٹی آلات فعال ہونے چاہیے اور تلاشی کے بغیر کسی فرد کو کچہری کی حدود میں داخل نہ ہونے دیا جائے ۔ ایس ایس پی اپریشنز نے مزید کہا کہ عدالتوں کی اور بخشی خانوں کی سکیورٹی صورت حال اور داخلی و خارجی راستوں کی سخت نگرانی کی جائے اور اہلکاروں کو ڈیوٹی کی اہمیت سے آگاہ کیا تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں