سمندری :راہ انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے راشن کی تقسیم جاری

سمندری(نمائندہ دنیا )راہ انسانیت فاؤنڈیشن پاکستان (رجسٹرڈ)کی جانب سے ماہ رمضان المبارک میں عوام میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔
اس سلسلہ میں گزشتہ روز راہ انسانیت کی صدر طاہرہ نواز نے 468گ ب وارڈ نمبر11میں گھر گھر جا کر مستحقین میں راشن تقسیم کیا۔ اس موقع پر صدر طاہرہ نواز کا کہنا تھا کہ وہ لوگ بڑے خوش قسمت ہوتے ہیں جن سے اللہ پاک اپنی مخلوق کی خدمت کا کام لیتا ہے ، ہم ہر وقت خدا کے حضور سجدہ ریز ہیں جس نے عوام کی خدمت کیلئے ہمیں چنا ،اللہ ہماری یہ کوشش قبول فرمائے ،عوام کا حق ان کی دہلیز تک پہنچانے میں راحت سکون ملتا ہے ۔