بلوچنی :ڈی ایس پی کی دستے کے ہمراہ شہداء کی قبروں پر حاضری

بلوچنی (نمائندہ دنیا)ڈی ایس پی کھرڑیانوالہ ملک خدا بخش اعوان کی ٹیم کے ہمراہ شہدائے پولیس کی قبروں پر حاضری، پھول چڑھائے ، سلامی بھی پیش کی اور محکمہ کی طرف سے فیملی کو تحائف پیش کئے۔
ڈی ایس پی سرکل کھرڑیانوالہ ملک خدا بخش نے دستے کے ہمراہ شہدائے پولیس نوید اعظم شہید کانسٹیبل آف 100ر۔ب رڑکا،اسلم پرویز شہید کانسٹیبل 76ر۔ب رسولپورہ کی قبروں پرحاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔اس موقع پر ملک ذیشان اعزازی اے ایس آئی ،شہباز واہلہ ،مقبول احمدسب انسپکٹر انچارج چوکی انٹرلوپ،راناکامران ،ظہیر ،اکرم گجر ریڈر،میاں عرفان نائب ریڈر ودیگر موجود تھے ۔