ورچوئل یونیورسٹی لاہور کیمپس ورکرز ویلفیئر فنڈ کی نادہندہ

ورچوئل یونیورسٹی لاہور کیمپس ورکرز ویلفیئر فنڈ کی نادہندہ

لاہور(خبرنگار)ورچوئل یونیورسٹی ورکرز ویلفیئر فنڈ کی نادہندہ نکلی۔ ورچوئل یونیورسٹی کی جانب سے 23 سال سے بلڈنگ کا کرایہ نہ دئیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف نے بلڈنگ خالی کرنے کا نوٹس بھجوا دیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تفصیل کے مطابق ورچوئل یونیورسٹی نے لاہور کیمپس میں شفٹ ہونے کے بعد سے کرایہ ہی نہ دیا۔ مجموعی طور پر ادارے کو 23 سال کا کرایہ ادا نہیں کیا گیا ۔ ن لیگ لیبر ونگ کے رہنما محمد شہزاد کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے لیبر نے معاملے کا نوٹس لیا جس کے بعد ڈبلیو ڈبلیو ایف نے ورچوئل یونیورسٹی کی انتظامیہ کو نوٹس بھجوا دیا ۔کیمپس بلڈنگ 3 ایکڑ پر مشتمل ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے نوٹس بھجوانے کے بعد کیمپس کا کچھ حصہ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے حوالے کرنے کی یقین دہانی کر ائی ہے ۔ تاہم ورکرز کا کہنا ہے یا تو پورا کرایہ وصول کیا جائے یا پھر بلڈنگ کو خالی کر ا لیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں