مراکز صحت کی نجکاری کیخلاف ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ،ریلی

مراکز صحت کی نجکاری کیخلاف ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ،ریلی

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )بنیادی مراکز صحت اور رورل ہیلتھ سنٹرز کی نجکاری کیخلاف ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ،ریلی بھی نکالی گئی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تفصیلات کے مطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس کے زیر اہتمام چنیوٹ میں ڈاکٹرز،نرسز،ڈسپنسرز اور دیگر پیرا میڈیکل سٹاف نے پنجاب حکومت کے مراکز صحت کو پرائیویٹ کرنے کے فیصلے کیخلاف شدید احتجاج کیا، انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ سے ختم نبوت چوک تک احتجاجی ریلی نکالی ،مظاہرین نے اس موقع پر ‘‘نجکاری نامنظور’’کے نعرے لگائے ۔ مقررین نے کہا کہ سرکاری مراکز صحت کی نجکاری سے دیہی اور پسماندہ علاقوں میں صحت کی سہولیات مزید مہنگی اور ناقابل رسائی ہو جائیں گی، غریب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا،حکومت نجکاری کے بجائے موجودہ نظام کو مزید بہتر بنانے پر توجہ دے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں