پولیو خاتمہ ترجیح، حساس علاقوں کی نشاندہی کر لی : وزیر قومی صحت

 پولیو خاتمہ ترجیح، حساس علاقوں کی نشاندہی کر لی : وزیر قومی صحت

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفی کمال سے گیٹس فاؤنڈیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر برائے پولیو مائیکل گالوے نے ملاقات کی ہے، پولیو کے خاتمے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 وزیر صحت نے پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں بل گیٹس اور ان کی ٹیم کے کردار کو سراہا، انہوں نے کہا پولیو کا مکمل خاتمہ قومی ترجیح ہے ، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پولیو کے خاتمے کا پختہ عزم کر رکھا ہے ۔ پولیو پروگرام نے حساس اور زیادہ خطرے والے علاقوں کی نشاندہی کر لی ہے، مصطفی کمال نے کہا معیاری ویکسینیشن مہمات کے ذریعے پولیو والے علاقوں میں تمام تر اقدامات یقینی بنا رہے ہیں ، پولیو مہمات میں پولیو کی صورتحال میں واضح بہتری نظر آئے گی۔ انہوں نے کہا کراچی پر خصوصی توجہ مرکوز ہے ، ملک بھر میں پولیو کے خاتمے کی جاری کوششوں کی نگرانی کر رہا ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں