ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں،چینی کی 1586 بوریاں برآ مد

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )تحصیل انتظا میہ نے گوجرہ میں چینی کے دو گودا مو ں پر چھاپے مار کر 1586 بوریا ں چینی برآ مد کرلی ۔
معلو م ہوا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ کو اطلا ع ملی کہ سمندری روڈ گوجرہ کے دو گو دامو ں میں چینی سٹاک کرکے مصنوعی قلت پیدا کی جا رہی ہے جس پر اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ نے ایم او آ ر میونسپل کمیٹی تو صیف الرحمن کو عملہ کے ہمراہ کا رروائی کا حکم دیا ،جنہو ں نے چھا پے مار کر ماڈل سٹی کے رہا ئشی رمضا ن نا می شخص کے سمندری روڈ پر واقع گودا م سے 1ہزار86 بوریا ں چینی برآ مد کرلی ۔اسی طرح سمندری روڈ پر رانا شکیل نامی شخص کے گودا م پر بھی چھا پہ مارکر 500 بوری چینی برآ مد کرلی گئی، دونو ں گودا موں کو سیل کرکے مقدمات بھی درج کرا دیئے گئے ۔