سمبڑیال:رورل ڈسپنری پرمرغی فروشوں ،ٹیکسی ڈرائیورز کا قبضہ

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )گو رنمنٹ رورل ڈسپنسری سمبڑیال میں ٹیکسی ڈرائیوروں اور مر غی فروشوں نے ڈیرے جما لئے ۔
، عوامی سماجی حلقوں کاا سسٹنٹ کمشنرسمبڑیال سے ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق مین جی ٹی روڈپر واقع گورنمنٹ رورل ڈسپنسری کے گردونواح موجود بڑھی دکانوں مر غی فروشوں اور ٹیکسی ڈرائیوروں نے حکومت پنجاب کی طرف سے تجاوزات کے خلاف آپر یشن سے بچنے کے لیے گو رنمنٹ رورل ڈسپنسری کے ا حاطہ میں ڈیرے جما رکھے ہیں جس کے باعث عوامی سماجی حلقوں میں شدید تشویش جا رہی ہے عوامی سماجی حلقوں نے ڈی سی سیالکوٹ ،ا سسٹنٹ کمشنر سمبڑیال سمیت اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے مر غی فروشوں ریڑھی بانوں اور ٹیکسی ڈرائیوروں کے خلاف کا رروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ گورنمنٹ رورل ڈسپنسری کے احاطہ کو واگزار کرایاجاسکے ۔