شہر میں لگنے والے غیر قانونی بازار بند نہ ہوسکے ، سرکاری خزانے کو ماہانہ کروڑوں کا نقصان

شہر میں لگنے والے غیر قانونی بازار بند نہ ہوسکے ، سرکاری خزانے کو ماہانہ کروڑوں کا نقصان

فیصل آباد(ذوالقرنین طاہر سے )شہر اور گرد و نواح میں لگنے والے غیر قانونی بازار بند نہ ہوسکے غیر قانونی بازاروں کو قانونی دائرے میں لاکر ٹیکس کولیکشن نہ کرنے سے سرکاری خزانے کو تو ماہانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 لیکن انکروچمنٹ اور انفورسمنٹ انسپکٹرز مبینہ طور پر لاکھوں روپے کے نذرانوں سے جیبیں گرم کررہے ہیں درجنوں غیر قانونی ہفتہ وار بازار لگتے ہیں ہر علاقے میں الگ دن کا بازار ہوتا ہے ذرائع کے مطابق صرف میونسپل کارپوریشن کی حدود میں ہی 20 سے زائد غیر قانونی ہفتہ وار بازار لگتے ہیں جن میں مرضی پورہ ، سدھو پورہ، تلیا نوالہ اور ڈھیرہ سائیں قبرستان، ارشد ٹاون با بو والا،،محلہ صادق آباد اور مدینہ آباد ، ساہیانوالہ، شاداب پلی، کنگ بستی، نشاط آباد کے علاقے شامل ہیں جبکہ دیہی علاقوں میں ہر تحصیل میں ہفتہ وار 10 سے 12 مختلف جگہوں پر غیر قانونی بازار لگتے ہیں ذرائع کے مطابق میونسپل کارپوریشن ملازمین بڑے بازاروں سے مبینہ طور پر فی بازار ایک لاکھ روپے ہفتہ وصول کرتے ہیں اس وجہ سے ان بازاروں کے خلاف کارروائی نہیں ہوتی دیہی علاقوں کے بازاروں سے بھی بھاری نذرانے وصول کیے جاتے ہیں اگر ان بازاروں کی نیلامی کروائی جائے تو کروڑوں روپے جمع ہوسکتے ہیں صرف کلیم شہید بازار کو 13 لاکھ 86 ہزار روپے ماہانہ ٹھیکے پر دیا گیا تھا اگر ضلع بھر میں بازاروں کو ٹھیکے پر دیا جائے توحاصل ہونے والی آمدن کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے لیکن اس جانب کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں