واسا کی روایتی غفلت ، مختلف علاقوں میں سیوریج نظام کا برا حال

واسا کی روایتی غفلت ، مختلف علاقوں میں سیوریج نظام کا برا حال

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)محکمہ واسا نے کمشنر کے احکامات پر بھی کان نہ دھرے روایتی غفلت اور کام چوری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرضی کار روائی سے کام چلا لیا مدینہ ٹاون سمیت مختلف علاقوں میں سیوریج کی ناقص صورتحال جوں کی توں ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

محکمہ واسا کی جانب سے کام چوری اور غفلت کو وطیرہ بنا لیا گیا ہے شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج کی صورتحال انتہائی ناقص ہے گٹر ابل رہے ہیں اور سیوریج کا پانی گلیوں بازاروں میں موجود ہوتا ہے واسا افسر دفاتر سے نکلنا گوارا نہیں کرتے اور فیلڈ سٹاف افسروں کو فرضی کارر وائیاں بتا کر بیوقوف بنا دیتا ہے گزشتہ روز بھی مدینہ ٹاون ایکس بلاک میں مصطفائی مسجد والی گلی میں واسا کے گٹر ابل رہے تھے اور سیوریج کا پانی گلیوں میں جمع ہونے کی وجہ سے مسجد جانے کا راستہ بھی نہیں بچا تھا معاملہ کمشنر مریم خان کے نوٹس میں آنے پر کمشنر کی جانب سے واسا کو فوری طور پر نکاسی آب یقینی بنانے اور مسجد کا راستہ صاف کرنے کے خصوصی احکامات دئیے گئے لیکن واسا افسروں نے دفاتر سے نکلنا مناسب نہ سمجھا فیلڈ سٹاف موقع پر پہنچا اور کام کرتے ہوئے کی ویڈیوز بنا کر واسا افسر اور کمشنر کو مسئلہ حل ہونے کی رپورٹ دے دی گئی لیکن فیلڈ سٹاف کے جانے کے بعد بھی مسئلہ جوں کا توں رہا اور مسجد کا راستہ گندے پانی کے باعث بند رہا اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ واسا کی گاڑی آئی عملے نے ویڈیوز بنائیں اور عملہ مسئلہ حل کیے بغیر ہی چلتا بنا جس کی وجہ سے نمازیوں کو مسجد جانے میں پہلے کی طرح ہی دشواری کا سامنا کرنا پڑا شہریوں کا کہنا ہے کہ واسا کی جانب سے سہولیات فراہم کرنے کی بجائے ریکوری پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے اگر کوئی کمپلینٹ کردی جائے تو بھی کئی کئی روز تک فیلڈ سٹاف نہیں پہنچتا اعلیٰ افسروں ن کے نوٹس کے باوجود فیلڈ سٹاف مسئلے کے حل کی بجائے تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے فرضی کارر وائی کرکے چلتا بنتا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے شہریوں نے کمشنر مریم خان سے نوٹس لے کر متعلقہ افسروں کے خلاف سخت کار روائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ سیوریج کے مسائل حل ہوسکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں