جکھڑ : گلیاں جوہڑوں میں تبدیل ، مکین گھروں میں محصور

جکھڑ : گلیاں جوہڑوں میں تبدیل ، مکین گھروں میں محصور

جکھڑ (سٹی رپورٹر )محلہ چڑھ کا سیوریج سسٹم ٹھیک نہ ہو سکا ، گندا پانی گلیوں میں جمع ، علاقہ مکین گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تفصیلات کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام کے حکومتی دعوؤں کے باوجود کمالیہ کے شہریوں کوناکارہ سیوریج سسٹم کے گندے پانی سے نجات نہ مل سکی ، محلہ چڑھ میں حاجی سجاد سپرنٹنڈنٹ کالجز اور ماسٹر رفیق والی گلیوں میں نالیوں کی صفائی اور نکاسی آب نہ ہونے سے سیوریج کا گندا پانی گلیوں میں جمع ہو چکا اور گلیاں جھیل جوہڑوں کا منظر پیش کر رہی ہیں ، گلیوں میں کھڑے گندے پانی کی وجہ سے مکینوں کو آمد ورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور وہ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں،نمازیوں کو مساجد تک جانے میں بھی شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں، کئی روز سے گلیوں میں کھڑے سیوریج کے پانی سے تعفن پھیل چکا جس میں شہریوں کا سانس لینا تک محال ہو چکا، شہریوں کو اپنے گھروں میں آنے جانے کیلئے شدید مشکلات کا سامنا ہے اور نمازی مساجد تک پہنچنے سے بھی قاصر ہیں۔عوامی و سماجی حلقوں نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں