عقیدہ ختم نبوت کا مر تے دم تک تحفظ کرینگے :الیاس چنیوٹی

عقیدہ ختم نبوت کا مر تے دم تک تحفظ کرینگے :الیاس چنیوٹی

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے امیر اور رکن پنجاب اسمبلی مولانا الیاس چنیوٹی نے نوشہرہ ورکاں کا تنظیمی دورہ کیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 جہاں انہوں نے معروف عالم دین مولانا شہاب الدین خالدی، مفتی مبشر رفیق سدھو سمیت دیگر مذہبی شخصیات اور معززین سے ملاقاتیں کی شیخ محمد مشتاق نے ان کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا اس موقع پر انہوں نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قادیانی ہمیشہ پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے درپے رہتے ہیں تاہم تمام مسالک کے علما کرام نے ہمیشہ مرزائیت کی سازشیوں کی بروقت اور بھرپور مزاحمت کی ہے اور پورے ملک میں مرزائیت کو شکست دی ہے ۔ انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ آئین و قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے پر امن طور پر نسل نو کے ایمان کی حفاظت اور عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس کا تحفظ ہر مسلمان پر فرض ہے ،قانون توہین رسالت کے خلاف عالمی استعمار سازشیں کر رہا ، انشاء اﷲ ہم مرتے دم تک عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور وطن عزیز کی سلامتی کیلئے مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قادیانیوں کو فوری طور پر حکومت کے کلیدی عہدوں سے ہٹایا جائے اور بلوچستان سمیت پورے ملک میں دہشت گردی پر قابو پایا جائے ۔ شیخ محمد مشتاق نے کہا کہ انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کی عقیدہ ختم نبوت کیلئے خدمات لائق تحسین اور قابل تقلید ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں