انتظامیہ کا قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن ، سرکاری رقبہ واگزار کرا لیا

انتظامیہ کا قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن ، سرکاری رقبہ واگزار کرا لیا

پیر محل (نمائندہ دنیا )محکمہ مال پیر محل نے میونسپل کمیٹی عملہ کے ہمراہ اضافی آبادی ہاؤسنگ کالونی میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 80لاکھ روپے مالیتی سرکاری رقبہ واگذارکروالیا ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر پیرمحل ذوالفقار صابر کی قیادت میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عرفان مہدی ، میڈم فاطمہ سلیم ریگولیشن آفیسر ،سجاد جعفری اسسٹنٹ ڈائریکٹر آڈٹ، ا نکروچمنٹ انسپکٹرمحمد اکرم مجاہد، جاوید اقبال پٹواری و دیگر نے بھاری مشینری سے اضافی آبادی ہائوسنگ کالونی پیرمحل میں قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا اور اس دوران 80لاکھ روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کرواکر تعمیراتی سامان قبضہ میں لے لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پیر محل ذوالفقار صابرنے کہا کہ سرکاری زمینوں پر قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا ،کسی بھی مزاحمت پر قانونی کارروائی کی جائے گی ،عوام قومی و اخلاقی ذمہ داری کے تحت قبضہ گروپوں کی نشاندہی کریں ،سرکاری زمینوں کو ہر صورت ناجائز قابضین سے واگزار کرایا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں