شورکوٹ:موٹروے پراوورسپییڈنگ ایک اورڈرائیور گرفتار،مقدمہ درج

شورکوٹ(نامہ نگار )موٹروے پولیس کی ایم فور سیکٹر ون پر اوورسپییڈنگ کے خلاف مہم جاری ہے ،تیز رفتاری پر ایک اور کار ڈرائیور گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شورکوٹ ٹوبہ موٹروے پر گزشتہ روز موٹروے پولیس کے افسران گاڑیوں کی سپیڈ چیکنگ پر مامور تھے ، اس دوران ایک کار 151 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دیکھی گئی جسے فوری طور پر روک لیا گیا ، موٹروے پولیس افسروں نے فوری طور پر ڈسٹرکٹ پولیس کو طلب کرکے ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کرادیا ہے اور ڈرائیور کو گرفتار کرکے گاڑی سمیت تھانہ وریام والا میں بند کرا دیا۔سیکٹر کمانڈر ایم فور محمد مقصود انجم کا کہنا ہے کہ اوور سپییڈنگ کے خلاف کاروائی جاری رہے گی۔