عوامی مسائل کے حل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے :خرم دستگیر

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان،سابق ایم پی اے حاجی وقار احمد چیمہ نے۔
کہا ہے کہ حکومتی اقدامات کی بدولت مہنگائی و بیروزگاری میں کمی ہوئی ہے ،مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے ۔حلقہ کے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے ۔عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کررہے ہیں،عوام کو درپیش مسائل کے حل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے انتخابی حلقہ اروپ میں مکمل ہونیوالے ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر اہل علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مسلم لیگی رہنما ملک شبیر کشمیری،ملک موسیٰ،کاشف صابر خان،ناصر محمود کھوکھر و دیگر بھی موجود تھے ۔سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جاسکتیں،پاکستان دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ ضرور جیتے گا،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم ایک پلیٹ فارم پر متحد ہے ۔