پیرمحل :مصروف ترین شاہراہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، گاڑیاں تباہ

پیرمحل(نمائندہ دنیا )کھنڈرات میں تبدیل سڑک انسانی زندگیوں کے لیے خطرہ ، گاڑیاں بھی تباہ و برباد ہو نے لگیں،ٹرانسپوٹروں اور شہریوں نے وزیر اعلیٰ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پیرمحل سے رجانہ جانیوالی 15کلو میٹر طویل سڑک عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی جس کی وجہ سے مذکورہ شاہراہ پر نہ صرف حادثات معمول بن گئے بلکہ گاڑیاں بھی تباہ و برباد ہو کر ورکشاپوں میں کھڑی نظر آنے لگیں، ضلع کی اس مصروف ترین شاہراہ پر 24گھنٹوں کے دوران سینکڑوں گا ڑیوں کا گزر ہو تا ہے مگر پھر بھی اس کی تعمیر و مرمت میں تاخیری حربے آزمائے جانا متعلقہ محکمہ کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے ۔ ماضی میں اس سڑک پر حادثات کی وجہ سے درجنوں افراد اپنی زندگیاں گنوا چکے ہیں ۔عوامی حلقوں اور ٹرانسپوٹروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ پیرمحل تا رجانہ منڈی روڈکی تعمیر و مرمت کے لئے فوری فنڈز مختص کئے جائیں ۔