مسلح افراد کا گھر میں گھس کر بہن اور بھائی پر شدید تشدد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلح افراد نے گھر میں گھس کر بہن بھائی کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا۔تھانہ رضا آباد کے علاقے رحمان کالونی میں نورین نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ۔۔۔
وہ اپنے بھائی کے ہمراہ گھر پر موجود تھی کہ اس دوران ملزم عبدالوحید اور اس کے دیگر ساتھیوں نے گھر میں گھس کر اسے قابو کر لیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دونوں بہن بھائی کو شدید زخمی کر دیا گیا۔ بعد ازاں ملز موں دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔