یومِ علی ؓمظلوم کی یاد کا دن،حکومت سیکیورٹی یقینی بنائے،مجلس وحدت

یومِ علی ؓمظلوم کی یاد کا دن،حکومت سیکیورٹی یقینی بنائے،مجلس وحدت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ یومِ علی ؓ منانے کا مقصد مظلوم کی یاد کو تازہ کرنا ہے ۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

دنیا بھر میں حضرت علیؓ کی شہادت کے ایام عقیدت و احترام کے ساتھ منائے جا رہے ہیں اور اسی سلسلے میں پاکستان کے مختلف شہروں میں مجالسِ عزا اور جلوس نکالے جائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور سیکیورٹی ادارے اس موقع پر سخت حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں ،تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے ۔وہ وحدت ہاؤس میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی میں یومِ علی ؓ کے جلوسوں کے روٹس پر سیوریج کے مسائل حل کیے جائیں، کیونکہ یہ شہر کے بڑے مسائل میں سے ایک ہے ۔باقر زیدی نے فلسطین میں جاری اسرائیلی ظلم و ستم پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے باوجود 400 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ اسرائیل کی طرف سے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوبارہ حملے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوم القدس فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے کا دن ہے ، جو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے ۔ پاکستان میں بھی اسے سرکاری سطح پر منانے کی ضرورت ہے ۔رہنماؤں نے اعلان کیا کہ جمعہ کے روز فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف یومِ احتجاج منایا جائے گا۔ نماز جمعہ کے بعد سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں