عید پر مسافروں سے زائد کرایہ وصولی،سخت کارروائی کا فیصلہ

 عید پر مسافروں سے زائد کرایہ وصولی،سخت کارروائی کا فیصلہ

کراچی (این این آئی)کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں عید الفطر کے دوران خریداری کے رش اور۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 انٹر سٹی بسوں کے کرایوں کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔سیکریٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی اسد ضامن نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام انٹر سٹی بس مالکان کو زائد کرایہ وصول نہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے تاہم جو ٹرانسپورٹر زائد کرایہ وصول کرے گا، اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ مسافروں سے زائد کرایہ واپس دلوایا جائے گا اور متعلقہ ٹرانسپورٹر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپر ہائی وے کراچی بس ٹرمنل سمیت شہر کے دیگر انٹر سٹی بس اسٹاپس پر ہیلپ ڈیسک قائم کیے جائیں گے ۔محکمہ ٹرانسپورٹ اور ٹریفک پولیس کا عملہ تعینات ہوگا، زائد کرایہ وصول کرنے والوں پر فوری کارروائی ہوگی،مسافروں کی شکایات فوری حل کی جائیں گی،ٹرانسپورٹرز کے لیے تنبیہی بینرز نمایاں مقامات پر آویزاں کیے جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ مسافروں کی آگاہی کے لیے بھی بینرز لگائے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں