بلوچنی:حکام کی کارروائی، 4ہزار کلو مردہ مرغیاں برآمد ، ڈرائیور گرفتار

بلوچنی(نمائندہ دنیا )فوڈ حکام اور ایلیٹ فورس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ٹرک سے 4000کلو مردہ مرغیاں برآمدکر لیں، ڈرائیور گرفتار ، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سے 4000کلو مردہ مرغیوں سے بھرا ٹرک کھرڑیانوالہ کی طرف آرہا تھا کہ شک کی بناء پررانا کامران ارشد کی زیر نگرانی ایلیٹ فورس نے سدوآنہ کے قریب ٹرک کو روکا تو اس سے مردہ مرغیوں سے بھرے تھیلے برآمد ہو گئے ۔ایلیٹ فورس نے فوری طور پر فوڈ اتھارٹی سے رابطہ کیا توایڈیشنل فوڈ سیفٹی آفیسر رانا نعمان کی زیر نگرانی ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے مرغیوں کے مردہ ہونے کی تصدیق کی ۔ ایلیٹ فورس اور فوڈ اتھارٹی کے عملہ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مردہ 4ہزارکلو مرغیوں کو تلف کر دیا ۔تھانہ کھرڑیانوالہ مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔ذرائع کے مطابق تھیلوں میں چھپا کر مردہ مرغیاں کھرڑیانوالہ اوربلوچنی میں سپلائی کی جانی تھیں ۔اہلیان علاقہ نے حکام کو بروقت کارروائی کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔