چور اوورہیڈ برج کے حفاظتی جنگلے کاٹ کر لے گئے

راہوالی (نامہ نگار)چور رات کے وقت ایلیمنٹری سکول کے بلمقابل جی ٹی روڈ عبور کرنے والے اوورہیڈ برج کے حفاظتی آہنی جنگلے کاٹ کر لے گئے۔
جس کی وجہ سے پل سے گزرنے والے موٹر سائیکل سواروں اور سکولوں میں صبح اور چھٹی کے وقت آنے جانے والے طالبعلموں کو حفاظتی جنگلا نہ ہونے کی وجہ سے حادثات کے خدشات نظر آنے لگے محکمہ مواسلات کی طرف سے نیشنل ہائی وے پر جی ٹی روڈ عبور کرنے کے لیے آہنی پل تعمیر کیا گیا ہے جہاں سے پیدل خواتین ، مرد ، بچے اور موٹر سائیکل سواروں کے علاوہ سکولوں کے طلبہ و طالبات سینکڑوں کی تعداد میں روزانہ گزرتے ہیں لیکن نامعلوم چور جو نشئی معلوم ہوتے ہیں رات کے وقت حفاظتی آہنی جنگلے کاٹ کر لے گئے ہیں جس سے ایلیمنٹری سکول کی دیوار کی طرف والے 5خانوں کے جنگلے کاٹ لیے گئے جو کسی وقت بھی جانی نقصان کا پیش خیمہ ہوسکتے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے محکمہ نیشنل ہائی وے حکام سے چوری ہونے والے حفاظتی جنگلوں کی جگہ نئے جنگلے لگانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ راہگیر طلبا و طالبات اور راہگیر موٹر سائیکل سوار کسی بھی قسم کے حادثات سے محفوظ رہ سکیں۔