شاہراہوں پر ریڑھیوں سمیت تجاوزات فوری ختم کرنے کے احکامات

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے فاروق اعظم چوک، اندرون شہر باغبانپورہ روڈ، حافظ آباد روڈ، جناح روڈ سیالکوٹ روڈ پر تجاوزات کے خاتمے خلاف آپریشن کا جائزہ لیا اور۔۔۔
شاہراہوں پر ریڑھیوں سمیت تمام تجاوزات فوری ختم کرنے کے احکامات جاری، ایک د کاندار موقع پر گرفتار اور عارضی و پختہ تجاوزات ختم کروادیں،عارضی تجاوزات قائم کرنیوالے د کانداروں، فوڈ آئوٹ لٹس کو تنبیہہ جاری کی کہ روڈ پر رکھا ہوا سامان ضبط کرلیا جائیگا۔ انہوں نے آپریشن کے بعد بحالی کے عمل کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ عوامی راستوں کوجلد کلیئر کیا جائے ۔