امت مسلمہ فلسطین پر کوئی سازش قبول نہیں کریگی:حافظ محمد طلحہٰ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر پروفیسر حافظ محمد طلحہٰ سعید نے کہا ہے کہ امت مسلمہ فلسطین پر کسی بھی قسم کی سازش کو قبول نہیں کرے گی۔
دنیا کے دباؤ کے بعد ٹرمپ کو غزہ پر قبضے کا بیان واپس لینا پڑا، پاکستان کے تمام بحرانوں کا حل قرآن و سنت میں موجود ہے ۔ رمضان المبارک کا مقصد خود احتسابی اور اللہ کے قریب ہونا ہے ۔ اگر ہم اپنی زندگیوں میں اللہ کے احکامات کو شامل کر لیں تو کامیابی یقینی ہو جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد خیبر، نشاط آباد فیصل آباد میں رمضان المبارک کے دوسرے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جمعہ کیاجتماع میں خواتین سمیت بڑی تعداد میں عوام شریک ہوئے ۔ انہوں نے کہا امت مسلمہ فلسطین کے مسئلے پر کسی بھی قسم کی سازش کو قبول نہیں کرے گی۔ اگر ہم اپنی زندگیوں میں اللہ کا خوف شامل کر لیں تو کامیابی ہمارا مقدر بن سکتی ہے ۔