سوشل میڈیا پر گرانفرشوں کے خلاف دوبارہ مہم شروع

سوشل میڈیا پر گرانفرشوں کے خلاف دوبارہ مہم شروع

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)سوشل میڈیا پر گرانفرشوں کے خلاف ایک بار پھر مہم شروع،عوام سے دس دن تک پھل کی خریداری کا بائیکاٹ کر نے کا مطالبہ۔اگر پھل نہیں خریدیں گے تو کچھ نہیں ہو گا اس مہم میں ساری عوام کو حصہ لینا چاہیے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

سوشل میڈیا پر چلنے والی اس مہم میں شہریوں نے باقاعدہ اعلان کر نا شروع کر دیا۔سوشل میڈیا پر شہریوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ شروع ہو چکا ہے لیکن ناجائزمنافع خوروں نے ساری حدیں پار کر تے ہوئے پھلوں کی قیمتیں عوام سے دور کر دی ہیں۔غریب آدمی کے لیے پھل خریدنا مشکل ہو تا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے آغاز سے قبل کیلا140روپے درجن تھا جو کہ اب 280روپے سے 320روپے درجن فروخت ہو رہا ہے ۔ 200روپے کلو فروخت ہونے والاسیب 400روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے ،خربوزہ 100روپے تھا جو کہ اب 150روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے ،سٹرابری 300روپے کلو تھی جو کہ اب 600روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے ۔ باقی پھلوں کے بھی قیمتیں بہت زیادہ ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں