ایم سی کی تجاوزات کے خلاف کارروائی ،50تعمیرات کا صفایا

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )کمشنر سید نوید حیدر کی ہدایت پر چیف آفیسر حیدر علی چٹھہ کی زیر نگرانی آگاہی وارننگ کے باوجود دوبار تجاوزات اور شیڈز نہ اتارنے والوں کے خلاف سخت ایکشن۔۔۔
ریگولیشن عملے نے گو ندلانوالا چوک،سیٹلائٹ ٹاؤن ،جی ٹی روڈ ،بکر منڈی،شیخوپورہ روڈ سمیت دیگر مقامات غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 50کے قریب عارضی وپختہ تجاوزات کا صفایا کیا، 1ٹرک گھاس ،ہتھ ریڑھی ،کاؤنٹر سمیت دیگر سامان کے 2ٹرک قبضہ میں لیکر 100سے زائد افراد کو وارننگ جاری کردیں۔