خالد جاوید گورائیہ کی اوپن ڈور پا لیسی کے تحت کھلی کچہری

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے اوپن ڈور پا لیسی کے تحت ڈی سی آفس کے باہر کھلی کچہری لگا کر آنیوالے سائلین کے مسائل سنے۔
اس موقع پر لوگوں نے مختلف مسائل سے متعلق ڈپٹی کمشنر کو مختلف درخواستیں پیش کیئں جس پر انھوں نے موقع پر متعلقہ افسران کو لوگوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر نے کے احکا مات جاری کئے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حکو مت پنجاب کے ویژن کے مطابق تما م انتظامیہ افسران کے دروازے عوام کی داد رسی کیلئے کھلے ہیں کو ئی بھی سائل برا ہ راست آکر مجھے یا کسی بھی انتظامی افسر سے ملاقات کر سکتا ہے ۔