مکوآنہ میں سڑک کنارے مین نالے کی صفائی کروا دی گئی

مکوآنہ میں سڑک کنارے مین نالے کی صفائی کروا دی گئی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنر سلوت سعید اور ڈپٹی کمشنر عبداللہ نئیر شیخ کی ہدایت پر چیف آفیسر ضلع کونسل فیصل شہزاد کا احسن اقدام، دیہی علاقوں کی صفائی کے سلسلے میں مکوآنہ میں سڑک کنارے مین نالے کی صفائی کروا دی گئی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 تفصیلات کے مطابق مکوآنہ میں عرصہ دراز سے سڑک کنارے موجود نالے کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے پانی سڑک پر آرہا تھا جس کے باعث دکانداروں اور راہگیروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا تھا ،کمشنر سلوت سعید اور ڈپٹی کمشنر عبداللہ نئیر شیخ کی خصوصی کی ہدایت پر چیف آفیسر ضلع کونسل فیصل شہزاد نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عثمان سیال کو عملے کے ہمراہ موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی اور نالے کی صفائی کروائی ۔چیف آفیسر ضلع کونسل کا کہنا ہے کہ عوامی مسئلے کو مد نظر رکھتے ہوئے جلد مشینری سے مکمل صفائی کروائی جائے گی تاکہ عوام کو مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں