اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کے کھرڑیانوالہ میں گرنفروشوں کو جرمانے

اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کے کھرڑیانوالہ میں گرنفروشوں کو جرمانے

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رانا صفدر شبیر نے کھرڑیانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے سرکاری ریٹ لسٹ سے زائد قیمتوں پر۔۔۔

 پھل و سبزیاں فروخت کرنیوالے متعدد دکانداروں کو بھاری جرمانے عائد کئے جبکہ میونسپل کمیٹی کھرڑیانوالہ کے ماتحت سٹاف و عملے کو عوامی مقامات پر لگے کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں کو ختم کروا کر صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے احکامات صادر کردیئے جس پر میونسپل کمیٹی کھرڑیانوالہ کے عملے نے عوامی مقامات پر لگے کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں کو ختم کروا دیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ عوام الناس کو مقرر کردہ سرکاری ریٹ کے مطابق اشیائے خورد و نوش فراہمی یقینی بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں، ناجائز منافع خوری میں ملوث افراد کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ،کسی کو بھی ناجائز منافع خوری اور خود ساختہ مہنگائی کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی دکانداروں کو چاہیے کہ سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں