شورکوٹ: دربار مائی باپ پر نشیؤں کا راج ،زائرین پریشان
شورکوٹ (نمائندہ دنیا )محلہ قریشیاں والا میں دربار مائی باپ پر بھیک مانگنے کی آڑ میں منشیات بیچنے اور پینے والے نشیؤں کا راج ، زائرین پریشان ہو کر رہ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق محلہ قریشیاں والا میں دربار مائی باپ پر نشیئوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، منشیات فروشی عام ہو چکی ہے لیکن چوکی شورکوٹ سٹی پولیس منشیات فروشوں اور نشہ کرنے والوں کے آگے بے بس دیکھائی دیتی ہے۔ زائرین نے ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دربار مائی باپ پر آنے والے زائرین اور اہل علاقہ کی ان منشیات فروشوں اور نشئیوں سے جان چھڑائی جائے ،ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کی جائے۔