اسسٹنٹ کمشنرسٹی کا مختلف سپرسٹورز کا دورہ ،قیمتیں چیک کیں

اسسٹنٹ کمشنرسٹی کا مختلف سپرسٹورز کا دورہ ،قیمتیں چیک کیں

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنرسٹی فیصل احمد نے مختلف سپرسٹورز کا دورہ کیا اور ڈی سی کاؤنٹر پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی، معیار اور مقررہ قیمتوں پرعملدرآمد کو چیک کیا۔انہوں نے واضح کیا ۔۔

کہ غیر معیاری اشیاء موجود نہیں ہونی چاہیں جبکہ مقرر کردہ قیمتوں پر ہی اشیاء فروخت کی جائیں انہوں نے وارننگ دی کہ اوورچارجنگ پر نہ صرف بھاری جرمانے بلکہ جیل بھی جانا پڑے گا۔انہوں نے بعض علاقوں کی مارکیٹوں وبازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو بھی چیک کیا اور کہا کہ مقررہ نرخناموں کے مطابق اشیاء کی فروخت کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ من مانی قیمتیں وصول کرنے والے اپنا قبلہ درست کرلیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں