میری ٹائم آپریشنز کو جدید بنانے کیلئے پائیدار طریقے اپنائے جائیں ،قیصر احمد شیخ

 میری ٹائم آپریشنز کو جدید بنانے کیلئے پائیدار طریقے اپنائے جائیں ،قیصر احمد شیخ

کراچی (بزنس رپورٹر)وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے بین الاقوامی تعاون بڑھانے اور میری ٹائم انڈسٹری کے اندر پائیدار طریقوں کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ میری ٹائم آپریشنز کو جدید بنایا جائے اور ماحولیاتی اثرات کو کم کیا جا سکے ،نیز سرحدوں کے پار باہمی تعاون کی کوششوں کو فروغ دیا جا سکے ۔

انہوں نے سگنیچر ایونٹ کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں منعقدہ لاجسٹکس، میری ٹائم افیئرز اور بلیو اکانومی (کولمب 24) کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میری ٹائم سیفٹی اور آپریشنل کارکردگی کو بڑھانے کے لیے خود مختار شپنگ اور جدید ترین نیوی گیشن سسٹم سمیت جدید ٹیکنالوجیز کو مربوط کرنے کے لیے نئے قومی اقدامات کا بھی اعلان کیا۔ کانفرنس میں چیئرمین بزنس مین گروپ زبیر موتی والا، وائس چیئرمین بی ایم جی انجم نثار، صدر کے سی سی آئی افتخار احمد شیخ و دیگر موجود تھے ۔ کانفرنس میں عالمی سمندری طریقوں کی پائیداری اور تکنیکی جدت کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔قیصر احمد شیخ نے ماحولیاتی پائیداری پر تبصرہ کرتے ہوئے مشترکہ بحری چیلنجز سے نمٹنے ، بہترین طریقوں کو فروغ دینے کے لیے اجتماعی اقدامات پر زور دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں