سی پی او کی آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے ساتھ میٹنگ

  سی پی او کی آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے ساتھ میٹنگ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی کامران عادل کی زیر صدارت آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی کامران عادل کی زیرصدارت آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا،جس میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن عبدالوہاب ، ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ غلام مہتدیٰ،ڈی ایس پی ملک طارق ، ڈی ایس پی AVLS عثمان وڑائچ اور آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے دیگر پولیس افسران نے شرکت کی ۔ سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی کامران عادل نے کہا کہ فیصل آباد میں ڈکیتی ،رابری، کار چوری ، موٹر سائیکل چوری کے ملزمان کوگرفتار کرکے برآمدگی کو یقینی بنایا جائے اور منشیات فروشوں   کے خاتمے کیلئے کریک ڈاؤن  تیز کیا جائے ۔سنگین جرائم کی بیخ کنی میں تفتیشی مہارت کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کا موثر استعمال یقینی بنایا جائے   ۔ سٹی پولیس آفیسر نے مزید کہا کہ فیصل آباد میں منظم و سنگین جرائم کے خاتمے میں آرگنائزڈ کرائم یونٹ کا کلیدی کردارہے ، عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں