انسداد ڈینگی کیلئے حکومتی اقدامات کو کامیاب بنائیں،عبدالرؤف

انسداد ڈینگی کیلئے حکومتی اقدامات کو کامیاب بنائیں،عبدالرؤف

لودھراں (سٹی رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنرعبدالرؤف مہر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس میں ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ لودھراں کے باشعور شہری برسات کے موسم میں احتیاطی تدابیر اپنا کر ڈینگی سے بچاؤ کے لیے حکومتی اقدمات کو کامیاب بنائیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں مجموعی طور پر 2328 ہاٹ سپاٹس کی ویکٹر سرویلینس کی جا رہی ہے ، رواں سال کے دوران ویکٹر سرویلینس کرتے ہوئے 121 لاروا تلاش کرکے تلف کیے گئے ہیں ، ان ڈور ویکٹر سرویلنس کے دوران 12لاکھ 77 ہزار گھروں کی سوئپنگ انجام دی گئی ہے جبکہ آؤٹ ڈور ویکٹر سرویلنس کے دوران 4 لاکھ 18 ہزار 640 آؤٹ ڈور ہاٹ اسپاٹس کی سوئپنگ عمل میں لائی گئی ہے ، ضلع میں 279 ان ڈور اور 73 آؤٹ ڈور ٹیمیں انسداد ڈینگی اقدامات اور ویکٹرسرویلینس کیلئے تعینات کی گئی ہیں ، ڈینگی مانیٹرنگ کیلئے تحصیل لودھراں میں 93 ان ڈور، 28 آؤٹ ڈور، تحصیل کہروڑپکا میں 85 ان ڈور، 23 آؤٹ ڈور جبکہ تحصیل دنیاپور میں 101 ان ڈور اور 22 آؤٹ ڈور ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں ، ڈینگی کی مکمل اور موثر روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ اور شہریوں کو مل کر باہمی حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہوگا ، شہری اپنے گھروں میں انسداد ڈینگی اقدامات کو خصوصی طور پر یقینی بنائیں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں