سرکاری محکموں کو ڈینگی پر فوکس کرنے، آگاہی مہم کی ہدایت

سرکاری محکموں کو ڈینگی پر فوکس کرنے، آگاہی مہم کی ہدایت

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہا ڈینگی کے خلاف جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے، موجودہ سیزن ڈینگی کے حوالے سے بہت اہم ہے، تمام متعلقہ محکمے ڈینگی پر فوکس کریں۔

جہاں لاروا اور ڈینگی کیسز رپورٹ ہو رہے ان ایریاز پر فوکس کریں اور لوگوں کیلئے ڈینگی آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے، عوامی تعاون سے ہی ڈینگی وبا پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ فوکل پرسن برائے ڈینگی ڈاکٹر وسیم نے کہا جن ایریاز میں ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے وہاں ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے مساجد میں اعلانات کرائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں