مرکزی انجمن تاجران کااجلاس،ایف بی آر کی پالیسی تاجر دشمن قرار

مرکزی انجمن تاجران کااجلاس،ایف بی آر کی پالیسی تاجر دشمن قرار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) 28 اگست کو آل پاکسان انجمن تاجران کی کال پر مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے صدر شیخ ندیم خاور کی قیادت میں اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔

 جس میں تاجروں نے ایف بی آر کی تاجر دوست پالیسی کو تاجر دشمن پالیسی قرار دیتے ہوئے تمام بازاروں کی تاجر تنظمیوں سے رابط کا فیصلہ کیا گیا،صدر مرکزی انجمن تاجران کے صدر شیخ ندیم خاور نے کہاکہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چویدری اور آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ کی مشترکہ کال پر 28 اگست بروز بدھ ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال پر تاجروں تنظمیوں کااجلاس بلایا گیا ،جس میں ملکر ایف بی آر کی تاجر دشمن پالیسی پر تاجروں تنظیموں اور دوکاندار کو آگاہی د ینے اور اس پر عائد ٹیکسوں پر بریف کرکے مشترکہ لائحہ عمل اپنا یا جائے ، اجلاس میں تمام تاجر تنظیموں کو انکے بازاروں میں جائے کر بریف کیا جانے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں