حکمرانوں کے تجربات سے تعلیمی نظام تباہ ہوگیا‘ حافظ جاوید

حکمرانوں کے تجربات سے تعلیمی نظام تباہ ہوگیا‘ حافظ جاوید

میانوالی (نامہ نگار )حکمرانوں نے تجربات کرکرکے تعلیمی نظام کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے اساتذہ کو اضافی ڈیڑھ گھنٹہ پابند کرنے سے تعلیمی میدان میں کوئی انقلاب آنیوالا نہیں ہے ۔

حکومت احکامات واپس لے ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع میانوالی حافظ جاوید اقبال ساجد نے کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے پورے ملک کو تجربہ گاہ بنا رکھا ہے کبھی طرز حکمرانی کے تجربے کئے جاتے ہیں اور کبھی تعلیمی نظام پر طبع آزمائی کی جاتی ہے ہفتے کے دن چھٹی اور روزانہ اساتذہ کو اضافی ڈیڑھ گھنٹہ سکولز میں بٹھا کر محض ٹیچرز کو ذہنی اذیت دینے کے علاوہ کوئی اور مقصد نظر نہیں آتا انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے ہمیشہ سرکاری ملازمین کو تہ تیغ کیا ہے اور سرکاری ملازمین کے مسائل میں اضافہ کیا ہے ماضی سے سبق سیکھنے کی بجائے پرانی عادت پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی نظام اور نصاب کو عصر حاضر کے تقاضوں اور قومی امنگوں کے مطابق ترتیب دے کر ہی ہم تعلیمی میدان میں آگے بڑھ سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں