وفاقی محتسب:رواں سال 1 لاکھ 27 ہزار شکایات پر فیصلے

وفاقی محتسب:رواں سال 1 لاکھ 27 ہزار شکایات پر فیصلے

اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی محتسب کو رواں سال ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں، اب تک ایک لاکھ 27 ہزار سے زائد شکایات کے فیصلے کئے جا چکے ہیں۔

ایشین امبڈسمین ایسوسی ایشن (اے او اے) کے تحت محتسبین کی بین الاقوامی کانفرنس بہت جلد اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی محتسب نے کہا آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں جلد نئے علاقائی دفاتر کھولے جا رہے ہیں جس کے بعد ملک کے 24 شہروں سے لوگ ہمارے ادارے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں