زکریا یونیورسٹی،نکاس آب کا نظام ناکارہ،ڈینگی پھیلنے کا خدشہ

زکریا  یونیورسٹی،نکاس آب  کا  نظام  ناکارہ،ڈینگی  پھیلنے  کا  خدشہ

ملتان(خصوصی رپورٹر)زکریا یونیورسٹی میں نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ گندے پانی کے جوہڑ، ڈینگی پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا۔۔۔

 تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی میں نکاس آب نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ پانی کھڑا ہے بتایا گیا ہے کہ یونیورسٹی کا اپنا سیوریج سسٹم نہیں ہے تمام سیوریج لائنوں کو ویٹرنری ڈیپارٹمنٹ کے عقبی پلاٹس میں کھول دیاگیا ہے جو بڑا جوہڑا بن گیا ہے حالیہ بارشوں کی وجہ سے پانی کانکاس نہ ہوسکا جس کی وجہ سے رہائشی کالونیوں میں بھی جگہ جگہ پانی کھڑا ہے جس پر مچھروں کی افزائش ہورہی ہے مکینوں کا کہنا ہے کہ مچھروں کی بہتات سے بیماریاں پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے جبکہ ڈینگی کا سیزن بھی عروج پر ہے یونیورسٹی انتظامیہ اس کا نوٹس لے اور پانی کے نکاس کا بندوبست کرائے ۔دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ صورتحال پر پراسرار خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے ، کسی وائس چانسلر نے آج تک نکاسی آب کے مسئلے کو سنجیدگی سے حل کرنے کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے ۔طلبہ کے والدین ، رہائشی کالونیوں کے مکینوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، وائس چانسلر سے نکاسی آب کے نظام کوفوری اپ گریڈ کرنے ،بارشی پانی نکالنے کیلئے انتظامات کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں