شفاف ادائیگی چیلنج سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہیں:روبینہ خالد

شفاف ادائیگی چیلنج سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہیں:روبینہ خالد

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد نے کہا مستحق خواتین کو شفاف ادائیگیاں یقینی بنانے کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے پرعزم اور شفاف ادائیگی کے طریقہ کار کیلئے سٹیٹ بینک سے مشاورت کر رہے۔

انہوں نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی ڈاکٹر انیتا زیدی، سید علی محمود اور دیگر سے ملاقات میں ماں بچے کی صحت کیلئے بی آئی ایس پی اور فاؤنڈیشن کی جاری شراکت داری پر زور دیا۔ ڈاکٹر انیتا زیدی نے حاملہ خواتین کو ہسپتال میں بچوں کی پیدائش کیلئے ترغیب دینے اور محفوظ ڈیجیٹل ادائیگیوں کیلئے RAASTکا پلیٹ فارم استعمال کرنے کی تجویز پیش کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں