لاہور کے 58 مرکزی مقامات پر بارشی پانی جمع ہونیکی نشاندہی

لاہور کے 58 مرکزی مقامات پر بارشی پانی جمع ہونیکی نشاندہی

لاہور(شیخ زین العابدین)شہر کی گرین بیلٹس کا سڑک سے اونچا ہونا مرکزی شاہراہوں پر پانی جمع ہونے کی بنیادی وجہ قرار دیا گیا۔۔۔

 پی ایچ اے نے 48 مقامات کو فی الفور سڑک سے گہرا کرنے کا پلان بنایا، 21 مقامات سے گرین بیلٹس کو گہرا نہ کیا جاسکا، پنجاب حکومت کی اعلی ٰسطحی کمیٹی کے احکامات پر عمل نہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تینوں ادارے صرف ستائیس گرین بیلٹس کو نیچا کرکے بارشی پانی کے محفوظ کرنے کے لیے قابل استعمال بنا سکے ، سکیم موڑ، یتیم خانہ، بجلی گھر، ملتان چونگی، کریم بلاک، رضا بلاک ، نظریہ پاکستان روڈ ، شوکت خانم فلائی اوور، پیکو موڑ، لاہور بریج، فیروز پور روڈ گجومتہ ،مولانا شوکت علی روڈ، ہمدرد چوک ، فردوس مارکیٹ، نصیر آباد، شادمان گول چکر، جیل روڈ انڈر پاس ،ریلوے سٹیشن، سندر داس روڈ، کینٹ ڈرین برج اور ڈیوس روڈ جنکشن پر گرین بیلٹس سڑک سے گہری ہونے کی منتظر ہے، آمنہ پارک تاجپورہ، نظام آباد چوک اور مغلپورہ چوک میں بارشی پانی کو محفوظ بنانے کے قابل نہ بنایا جاسکا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں