سی ٹی او عائشہ بٹ نے طلبا میں ٹریفک قوانین کی کتابیں تقسیم کیں

سی ٹی او عائشہ بٹ نے طلبا میں  ٹریفک قوانین کی کتابیں تقسیم کیں

گوجرانوالہ ( نیوز رپورٹر )سی ٹی او عائشہ بٹ کی گورنمنٹ بوائز سکول اروپ آمد ،ایم این اے شازیہ فرید پرنسپل محمد امتیازبھنڈر، ملک حنیف اعوان اور دیگر کے ہمراہ طلبائمیں ٹریفک قوانین پر مبنی کتابیں تقسیم کیں۔۔۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم این اے شازیہ فرید نے کہا کہ ٹریفک قوانین سے آگاہی کے لیے سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری مہم قابل تحسین ہے ، سی ٹی او عائشہ بٹ نے کہا کہ بچوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی دینا انتہائی ضروری ہے ، ون ویلنگ، تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نہ صرف ہمارے لئے جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے ،انہوں نے توقع ظاہر کی کہ طلبا کتابوں کو پڑھنے کے بعد ان پر عمل کرنے کی کوشش کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں