ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا خوشاب میں چہلم امام حسین ؓ کے جلوس کے روٹ کا معائنہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا خوشاب  میں چہلم امام حسین ؓ کے جلوس  کے روٹ کا معائنہ

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)احمد صہیب نے خوشاب میں چہلم حضرت امام حسین ؓ کے اے کیٹگری کے جلوس کے روٹ کا معائنہ کیا۔

اور جلوس پر عزاداروں کی سہولت و تحفظ کے لئے احکامات جاری کئے ۔اس موقع پر انہوں نے لائسنس دار علی زیدی سے ملاقات کی اورصفائی ستھرائی کے انتظامات کے بارے دریافت کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ موجودہ امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے مشکوک افراد پر کٹری نظر رکھیں۔انہوں نے چہلم کے جلوس کے روٹس پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے احکامات جاری کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں