مہنگائی میں اضافہ ، پرائس کنڑول مجسٹریٹس ناجائز منافع خوری روکنے میں ناکام

مہنگائی میں اضافہ ، پرائس کنڑول  مجسٹریٹس ناجائز منافع خوری روکنے میں ناکام

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ اورگردونواح میں مہنگائی کی شرح میں خاطرخواہ اضافہ ، اشیائے خورونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی روک تھام اور ناجائز منافع خوری کے خاتمہ کیلئے بنائی گئی۔۔۔

موبائل ایپس سے شہریوں کی بڑی تعداد لاعلم،ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی مہنگائی کے خاتمہ کیلئے کاغذی کاروائیوں میں مصروف ہیں۔ بازاروں ،مارکیٹوں میں اشیائے خورونوش سرکاری سطح پرمقرر کردہ نرخوں کے برعکس زائد ریٹس پر فروخت ہونے لگیں، مہنگائی کی شکایات کیلئے شہری پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے دفاتر اور موبائل ایپس سے ہی لاعلم ہوگئے ، سابق دور حکومت میں ناجائز منافع خوری اور اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس موبائل ایپ شروع کی گئی تھی لیکن آن لائن شکایات موبائل ایپ سے شہری واقف ہی نہیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی مہینے میں چندروزمارکیٹوں اوربازاروں کا دورہ کرکے کاغذی کاروائی کرنے لگے موبائل ایپس پر میٹنگزکا انعقادکرکے کاغذی کاروائیاں کی جانے لگیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں