آئین وانصاف کیخلاف متنازع فیصلہ قبول نہیں،شاداب رضا

آئین وانصاف کیخلاف متنازع فیصلہ قبول نہیں،شاداب رضا

کراچی(این این آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ آئین و انصاف کے خلاف متنازعہ فیصلے قبول نہیں کرینگے ،عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ شریعت اور آئین کے عین مطابق چاہتے ہیں۔

پاکستان اسلام کا قلعہ اس کو کمزور کرنے کیلئے اسلام وملک دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنائینگے ۔جاری بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ ملک سیاسی ومعاشی عدم استحکام کا شکار ہے ایسی صورتحال میں اتحاد ویکجہتی کو فروغ اور آئین کی بالادستی کو یقینی بنانا ہوگا،معاشی وتوانائی بحرانی کیفیت کو ختم کرنا ہے تو عوامی ریلیف پر مبنی فیصلے کرنا ہونگے ،عوام 6ستمبر کو نشترپارک میں ہونیوالی عقیدہ ختم نبوت کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں ،کارکنان گھر گھر جاکر ختم نبوت کے تحفظ کیلئے آگاہی دیں ،ملک کو معاشی وتوانائی اور بے جا ٹیکسز کی زنجیروں میں جکڑ لیا گیا ہے ،غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں اور حکمران مہنگائی اور ٹیکس بڑھانے کی پالیسیوں میں مصروف عمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کی بجائے مزید دلدل میں دھکیلا جارہا ہے ،بجلی کے بلوں کی قیمتیں کم ہوئی اور نہ ہی خوردونوش کی اشیا پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں