پنجاب:الیکٹرک گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کی تعداد میں اضافہ

پنجاب:الیکٹرک گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کی تعداد میں اضافہ

لاہور(عاطف پرویز سے)سات برس کے دوران پنجاب میں الیکٹرک وہیکلز کے استعمال میں بے پناہ اضافہ ہوگیا۔

روزنامہ دنیا نیوز کو موصول اعداد وشمار کے مطابق 2018 میں ایکسائز ڈیپارٹمنٹ میں صرف 58 وہیکل رجسٹرڈ تھیں جو 2024 میں 5 ہزار 7 سو 64 تک پہنچ گئی ہیں۔ 2019 میں 152 اور 2020 میں 80 وہیکلزرجسٹرڈ ہوئیں۔ 2021 میں 276 کی رجسٹریشن کی گئی۔ 2022 میں رجسٹریشن میں ایک ہزار کا اضافہ ہوا اور تعداد 1 ہزار 3 سو 69 ہوگئی۔ 2023 میں رجسٹریشن کی تعداد 1 ہزار 6 سو سے بڑھ گئی جبکہ 2024 میں سب سے زیادہ رجسٹریشن ہوئی اور اب تک 2 ہزار 2 سو 26 وہیکلز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔ محکمہ ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ دو ماہ بعد رجسٹریشن نہ کر انے پر موٹر سائیکل اور رکشوں کو پانچ سو روپے جبکہ گاڑیوں کو پانچ ہزار جرمانہ کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں