حادثے میں شہید ٹریفک پولیس کانسٹیبل کی نماز جنازہ ادا

حادثے میں شہید ٹریفک پولیس کانسٹیبل کی نماز جنازہ ادا

کراچی (این این آئی)ٹریفک پولیس کراچی کے شہید کانسٹیبل عاقل خان کی نماز جنازہ پولیس ہیڈکوارٹر گارڈن میں ادا کر دی گئی کانسٹیبل عاقل خان گزشتہ رات فرائض کی انجام دہی میں مصروف تھے کہ تیز رفتار لوڈنگ گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو ہٹ کیا۔

 جس میں ایک جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوا مزدا کو کانسٹیبل عاقل خان نے روکنے کی کوشش کی تو گاڑی والے نے فرار ہونے کی کوشش میں کانسٹیبل عاقل خان پر گاڑی چڑھا دی جس کی ٹکر سے کانسٹیبل نے جام شہادت نوش کیا، ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا اور اس پر مقدمہ درج کر دیا گیا ہے ۔سندھ پولیس کے خصوصی دستے نے شہید کو سلامی پیش کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔شہید کانسٹیبل کی نماز جنازہ میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈہو ، ڈی آئی جی ٹریفک کراچی احمد نواز، سندھ پولیس کے دیگر افسران و جوان اور شہید کے ورثانے نماز جنازہ میں شرکت کی۔آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی ٹریفک کراچی اور پولیس کی دیگر سینئر افسران نے شہید کے ورثا سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ شہید سندھ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں جنہوں نے ہمیشہ قربانیاں دے کر سندھ پولیس کا نام فخر سے بلند کیا۔ شہید کانسٹیبل عاقل خان نے سوگوران میں 1بیوہ، 2بیٹے اور ایک بیٹی کو چھوڑا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں