وی سی لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے ریٹائرمنٹ کے روز رجسٹرار کو ہٹا دیا

وی سی لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے  ریٹائرمنٹ کے روز رجسٹرار کو ہٹا دیا

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی عارضی وی سی ڈاکٹر شگفتہ اور رجسٹرار یونیورسٹی کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا۔

وائس چانسلر نے اپنی ریٹائرمنٹ کے روز رجسٹرار کو عہدے سے الگ کردیا۔ تفصیل کے مطابق ڈاکٹر شگفتہ ناز گزشتہ روز عہدے سے سبکدوش ہوگئیں، تاہم آخری روز انہوں نے رجسٹرار بابر علی کو عہدے سے ہٹا کر ایڈیشنل رجسٹرار کو اضافی چارج دے دیا۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق وائس چانسلر رجسٹرار کو نہیں ہٹا سکتیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے ڈاکٹر شگفتہ ناز نے ایک دن پچھلی تاریخ میں نوٹیفکیشن جاری کیا۔ ترجمان ایل سی ڈبلیو یو کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر کے پاس رجسٹرار کو کام کرنے سے روکنے کا اختیار ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں