حافظ آباد:غلط سمت میں گاڑی چلانے والوں کیخلاف کا رروا ئی

حافظ آباد:غلط سمت میں گاڑی چلانے والوں کیخلاف کا رروا ئی

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ناصر علی چیمہ کی زیر نگرانی انچارج ہیڈ کوارٹرز ہمایوں رسول نے علی چوک حافظ آباد میں سڑک پر غلط سمت میں گاڑی چلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا۔

انچارج ہیڈ کوارٹرز ٹریفک ایجوکیشن ٹیم کے ہمراہ خود یوٹرن پر کھڑے ہو کر لوگوں کو ون وے جانے سے روکتے رہے اور ان کو ون وے کی خلاف ورزی سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں آگاہ کرتے رہے ۔ اس موقع پر انسپکٹر ہمایوں رسول کا کہنا تھا کہ میری تمام شہریوں سے اپیل ہے کہ ون وے کی خلاف ورزی ہرگز نہ کریں اور ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں اور ایک مہذب معاشرے کی تشکیل میں ٹریفک پولیس حافظ آبادکا ساتھ دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں