ٹوبہ :ستھرا پنجاب مہم ، جامع منصوبے کے تحت کام شروع

ٹوبہ :ستھرا پنجاب مہم ، جامع منصوبے کے تحت کام شروع

ٹو بہ ٹےک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کی 85یونین کونسلز میں ستھرا پنجاب مہم کو مزید موثر بنانے کیلئے۔۔

 جامع منصوبے کے تحت کام کا آغاز کر دیا گیا ہے،ضلع کونسل اور لوکل گورنمنٹ کے باہمی اشتراک سے روزانہ ہر تحصیل کی ایک یونین کونسل میں صفائی کی جائے گی، پلان کے تحت تحصیل گوجرہ کی یونین کونسل نمبر 1چک نمبر 334،تحصیل ٹوبہ کی یونین کونسل 27کا چک نمبر 319،تحصیل کمالیہ کی یونین کونسل 57کا چک نمبر 661اور تحصیل پیرمحل کی یونین کونسل 69کا چک نمبر670میں گرینڈ صفائی آپریشن کیا گیا، ہر یونین کونسل میں 12 سینٹری ورکر ،چار لوڈر رکشے، ایک ایکسیویٹر اور چار ٹرالیوں کے ذریعے کوڑاکرکٹ کو ٹھکانے لگایا گیا ہے،اس حوالے سے چےف آفےسر ضلع کونسل انور بےگ سےال کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے تحت کھلی جگہوں سے کچرے کے ڈھیروں کو ختم کیا جا رہا ہے،نالیوں اور گلیوں کی مکمل صفائی کے ساتھ ساتھ جھاڑیوں کا بھی مکمل خاتمہ کیا جا رہا ہے،انہوںنے کہا کہ اب پورا ضلع صاف ہوگا، کام نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں