طلبہ کیلئے شجرکاری مہم کے نمبرز رکھے جائیں:چیئرمین سی ڈی اے

طلبہ کیلئے شجرکاری مہم کے نمبرز رکھے جائیں:چیئرمین سی ڈی اے

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد نے نیشنل کوآرڈینیٹر انٹر یونیورسٹیز کنسورشیم مرتضیٰ نور کے ہمراہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ملاقات کی۔

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا یونیورسٹی کے طلباء کی طرف سے شجرکاری مہم میں لگائے گئے درختوں کی کامیاب نگہداشت کی صورت میں خصوصی نمبرز رکھے جائیں، قائداعظم یونیورسٹی طلباء کی ادارے میں انٹرنشپ کیلئے سی ڈی اے کے ساتھ جلد ایم او یو کرے۔ انوائرمنٹ، آئی ٹی اور ایچ آر کے شعبوں کے طلباء کو انٹرنشپ پروگرام میں شامل کیا جا سکے گا۔ قائداعظم یونیورسٹی کے آئی ٹی سے منسلک طلبہ سائبر سکیورٹی آڈٹ میں سی ڈی اے کی معاونت کریں۔ وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی کو آئی ٹی اور ٹیلی کام کیلئے سیلیکان ویلی اور فور ٹیئر ڈیٹا سینٹر کے منصوبوں پر بریف کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں